مینگورہ، صوبہ خیبرپختونخوا کی پارلیمانی سیکرٹری برائے بہبود آبادی ایم پی اے نادیہ شیر خان نے کہا ہے کہ آزادی مارچ میں سوات اور خیبرپختونخوا کی خواتین کی شرکت عمران خان پر خواتین کے اعتماد کا مظہر ہے پختون خواتین بھی تحریک انصاف کی پلیٹ فارم پر متحد ہیں خواتین کی جذبہ اور حوصلہ قابل ستائش ہے ،
ان خیالات کااظہار انہوں نے آزادی مارچ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے آزادی مارچ کے حوالے سے جوکال دی تھی خیبرپختونخوا اور سوات کی خواتین نے اس پر لبیک کہتے ہوئے آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کرکے یہ ثابت کردیا ہے خیبرپختونخوا اور سوات کی خواتین بھی پی ٹی آئی تحریک کا حصہ ہے انہوں نے کہاکہ خواتین کی آزادی مارچ میں بھرپور شرکت اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ تحریک انصاف صرف مردوں اور نوجوانوں کی نہیں بلکہ خواتین کی بھی ایک مقبول ترین سیاسی جماعت ہے اور آج خواتین میں یہ جماعت اتنی مقبول ہے جتنا مردوں میں ہے خواتین تحریک انصاف کا ہر اول دستہ ہے ، اور ہم آزادی مارچ میں شرکت کرنے پر خواتین کے انتہائی مشکور ہیں۔
445 total views, no views today


