سوات ( سوات نیوز ڈاٹ کام ) پاکستان تحریک انصاف ضلع سوات کے صدر و اُمیدوار حلقہ پی کے 5 فضل حکیم خان نے انتخابی مہم کے حوالے سے سابق تحصیل صدر پی ٹی آئی اقبال محمود کے رہائش گاہ پراُن کیساتھ ملاقات کی ۔ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف ضلع سوات کے یوتھ جنرل سیکرٹری فواد اقبال بھی موجو د تھے۔اس موقع پر اقبال محمود اور فواد اقبال نے آئندہ انتخابات کے لئے مشترکہ طور پر پاکستان تحریک انصاف کے لئے کام کرنے کا عزم کرلیا ۔ملاقات میں سابق تحصیل صدر پی ٹی آئی اقبال محمود نے پاکستان تحریک انصاف ضلع سوات کے یوتھ جنرل سیکرٹری فواداقبال کو انتخابی مہم کے حوالے اہم سے ٹاسک دیا۔جس پر فضل حکیم خان نے اُن کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ نے ہمیشہ پاکستان تحریک انصاف کے مفاد میں ہر وقت ساتھ دیاہے ۔انہوں نے کہا کہ 25جولائی کوملک بھر میں پاکستان تحریک انصاف کے جیت کا سورج طلوع ہوگا۔
1,020 total views, no views today



