سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ ہم باجوڑ سے وزیر ستان تک اور پورے پختون خطے کے پختونوں میں اتفاق و اتحاد کے لئے کردار ادا کریں گے ، اقتدار میں آکر بجلی منافع ، تیل و گیس رائیلٹی کے حصول کے ساتھ ساتھ صوبے کی ترقی کے لئے ضروری اقدامات اٹھائیں گے ، تبدیلی والوں نے سوات کے عوام کو محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا ، آج میں نے محسوس کردیا کہ سوات کے عوام کونے کونے میں عوامی نیشنل پارٹی سے محبت کرتے ہیں ، سوات کے ناساز حالات میں ہم نے عوام کو اکیلا نہیں چھوڑا جبکہ سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ امن کے لئے اے این پی کے کارکنوں اور عوام نے لازوال قربانیاں دی ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے رحیم آباد اور بریکوٹ سوات میں قومی وطن پارٹی کے اہم عہدیدار وں شاہ دوران اور صدیق علی خان کی ساتھیوں اور خاندانوں سمیت اے این پی میں شمولیت کے موقع پر اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر نصیب گل ، باچا روان ، سہیل خان ، ابراہیم ، عالم گیر خان ، کونسلر محمد امین ، انور حیات ، رحم دل خان ،سہیل ایلم خان اور یونین کونسل کوکارئی جامبیل تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سید شاہ باچہ نے بھی اے این پی میں شمولیت کا اعلان کیا ، اجتماعات سے امیدواران عبدالکریم خان ، واجد علی خان ، شیر شاہ خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا ، حید ر خان ہوتی نے کہا کہ ہم نے قوم سے امن ، تعلیم اورروزگار کے وعدے کئے اور پورے بھی کئے ، انہوں نے کہا کہ سوات کے عوام نے امن کے لئے تاریخی حجرت کی جبکہ ہم نے تین مہینوں میں امن قائم کرکے سوات کے متاثرین کو واپس اپنے گھروں کو لوٹا دیا ، انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے نے دور حکومت میں شریعت نافذ نہیں کیا جبکہ تبدیلی والوں کا یہ حال ہے کہ میں سوات میں جہاں پر بھی جاتا ہوں وہاں سڑکوں ، پانی اور سکولوں کے مسائل درپیش ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہم اقتدار آکر چھ مہینے بعد کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنائیں گے ، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے صوبائی حکومت نے صوبے اور عوام کو تمام شعبوں میں نظر انداز کردیا ہے ، پی ٹی آئی نے صوبے کو چارسو ارب روپے کا مقروض بنایا ہے ، ہم نے دور حکومت میں سوات میں چار ہزار پانچ سو سپیشل پولیس فورس اور پینتیس سو ریگولر پولیس اور اور ایک ہزار اہلکاروں کا لیویز فورس قائم کیا اور لوگوں کو روزگار فراہم کیا ، انہوں نے کہا کہ ہم حکومت قائم کرکے عوام سے کئے گئے سلوک کا بدلہ ضرور لیں گے ، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے سوات ایکسپریس وے پر پوری طرح عمل درآمد نہیں کیا اور بی آرٹی کا یہ حال ہے کہ پورے شہر کو گرد و غبار اورکھڈوں میں تبدیل کردیا گیا ہے ۔
1,052 total views, 2 views today
Comments