سوات(خورشید علی)پشاور ہائی کورٹ کے مینگورہ بنچ نے پی ٹی ائی کے امیدوار شوکت یوسفزئی کے حق میں فیصلہ سنادیا، شوکت یوسفزئی کی کاغذات میں اہم این ٹی این نمبر نہ ہونے کی وجہ سے ضلع شانگلہ مین انکے کاغذات مسترد کئے گئے تھے ،جس پر اج پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ میں وکیلوں کے درمیان بحث ہوئی، جبکہ شوکت یوسفزئی نے این ٹی این نمبر بھی جمع کردیا ، جس کے بعد ہائی کورٹ نے شوکت یوسفزئی کی کاغذات کو درست تسلیم کرتے ہوئے ان کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی اور ان کے کاغذات کو مکمل تصور کرلئے گئے ، شوکت یوسفزئی شانگلہ کے حلقہ پی کے 23 سے صوبائی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑینگے
766 total views, 2 views today
Comments