مینگورہ،جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا شجا ع الملک نے کہا ہے کہ عمران خان اور طاہر القادری کی لانگ مارچ ڈرامہ ہے ، آج تک تاریخ گواہ ہے کہ فرنگیوں ، یہودیوں اور سویت یونین کے افواج نے مسلمانوں پر فتح حاصل نہیں کی
امریکہ اور نیٹو کی شکست کا وقت آگیا ہے ، مولانا راحت حسین نے کہاکہ ملک میں ائین وقانون کی بالادستی نہیں قاری محمود نے کہاکہ مسلمان دہشت گرد نہیں ہوسکتے اصل دہشت گرد امریکہ ہے ، حبیب علی شاہ نے کہاکہ ہم ملک میں امن چاہتے ہیں اور وزیرستان کے متاثرین کی مدد کرنا ہمارا فرض ہے ، ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز جے یوآئی سوات کے مرکزی آفس میں وزیرستان متاثرین کے لئے نقد رقوم کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب میں جے یوآئی خیبرپختونخوا کے جنرل سیکرٹری مولانا شجا ع الملک ، سابق سنیٹر اور ضلع شانگلہ کے امیر مولانا راحت حسین ، ضلعی امیر قاری محمود ، جنرل سیکرٹری اسحاق زاہد ، سید حبیب علی شاہ ، جے یوآئی سوات کے صدر بخت روان ، ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری علی شاہ خان ایڈوکیٹ ، قاری شمس الرحمان ، اعجاز خان ، ثناء اللہ خان ، مولانا عرفان اللہ ، وزیرستان جمعیت علماء اسلام کے سالار نعیم اور دیگر نے شرکت کی مقررین نے کہاکہ افغانستان سے نیٹو امریکی افواج شکست خوردہ چلے جائیں گے اور امریکہ ٹوٹ جائے گا انہوں نے کہاکہ مسلمان دہشت گرد نہیں ہوسکتا بلکہ دہشت گرد یہودی امریکی ہیں امریکہ نہیں چاہتا کہ دنیا کے نقشے پر مسلمان آباد ہو ، لیکن ان کایہ خواب شرمندہ تعمیر نہیں ہوسکے گا ، انہوں نے کہاکہ آزادی مارچ اور انقلاب مارچ ڈرامہ ہے انہوں نے کہاکہ قوم کی توجہ مشرف اور فلسطین کے مسلمانوں نے ہٹانے کیلئے مارچ ہورہا ہے انہوں نے کہاکہ جے یوآئی ملک میں اللہ کا قانون چاہتی ہے اور اللہ کے قانون کے نفاذ سے ساری پریشانیاں ختم ہونگی ، اور مسلمانوں پر جو مشکل وقت آیا ہے ختم ہوجائے گا انہوں نے کہاکہ امریکی میزائل اور ڈرون پاکستان کے شمالی علاقوں میں پہنچ چکے ہیں لیکن جو ڈالر وہ ارسال کرتے ہیں وہ نہ شمالی وزیرستان پہنچے اور نہ سوات بلکہ یہ حکمرانوں کے جیبوں میں چلے جاتے ہیں انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کے خلاف طلم وبربریت کی مثال یہ ہے کہ عید کے روز صدام حسین کو پھانسی دئی گئی تھی۔
499 total views, no views today


