سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)متحدہ مجلس عمل پی کے 5کے نامزد امیدوار سابق ایم پی اے محمدامین نے کہاہے کہ عوا م سوچ سمجھ کر اپنا ووٹ استعمال کریں ۔ایم ایم اے ملک و قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کریگی ۔ تین ماہ کے اندر اندر سیدو شریف ہسپتال کی نئی بلڈنگ کو چالو اور مینگورہ شہر کے عوام کو صاف پانی فراہم کریں گے ۔عوامی مسائل کا حل اسلامی نظام میں ہے ۔25جولائی کو عوام اپنا ووٹ ایماندار ، دیانتدار امیدواروں کو دیں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے کالج کالونی اور رحیم آباد کے مختلف علاقوں میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہ متحدہ مجلس عمل اقتدار میں آکر ملک میں اسلامی نظام نافذ کریگی۔ پہلے بھی قوم کی خدمت کی ہے آئندہ بھی قوم کی تمام محرومیوں کا ازالہ کریں گے
امیر جماعت اسلامی ضلع سوات سابق ایم پی اے و نامزد امیدوار متحدہ مجلس عمل پی کے 5محمدامین نے کہا ہے کہ سیدو شریف ہسپتال کلاس فور ملازمین کی پوسٹوں پر بولیاں لگ چکی ہیں ۔غیر قانونی بھرتیاں نہیں ہونی چاہئے۔ بغیر اشتہار بھرتیوں پر الیکشن کمیشن ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افیسر اور دیگر متعلقہ حکام نوٹس لیں ۔ ان خیالات کااظہا رانہوں نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ اشتہار دیکر قانونی طور پر میرٹ کی بنیاد پہ مستحق افراد کو بھرتی کیا جائے ۔بغیر اشتہار کے بولیاں لگاکر نوکریاں فروخت کرنے کا عمل غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہے ۔غریب عوام کی حق تلفی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ۔انہوں نے نیب ، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ غیر قانونی بھرتیوں کو فوری طور پر روک دیا جائے اور باقاعدہ اشتہار کے ذریعے قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے میرٹ کے بنیاد بھرتیوں کو یقینی بنایا جائے ۔
1,220 total views, no views today



