سوات(خورشید علی سے)پاکستان تحریک انصاف ضلع سوات کے ضلعی صدر اور پی کے 5 کے امیدوار فضل حکیم خان نے پارٹی ٹکٹ ریٹرنگ افیسرکو پیش کردی ، فضل حکیم خان اپنے پارٹی ورکروں کیساتھ ضلعی عدالتوں میں موجود ریٹرنگ افیسر کے سامنے پیش ہوئے اور انکو پارٹی کی جانب سے فراہم ہونے والی ٹکٹ جمع کرادی، اس موقع پر فضل حکیم خان نے سوات نیوزڈاٹ کام کیساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی ائی نے اربوں روپے کے ترقیاتی کام ضلع سوات میں کئے ہیں اور یہ پارٹی اپنے منشور اور ترقیاتی کاموں جبکہ عمران خان کے تبدیلی کیلئے ایک مرتبہ پھر پی ٹی ائی کو ووٹ دیکر کامیاب بنائے گی، فضل حکیم خان کے ساتھ بڑی تعداد میں کارکن بھی موجود تھے۔
830 total views, no views today
Comments



