سوات( سوات نیوز ڈاٹ کام) پاکستان تحریک انصاف ضلع سوات کے صدر اور حلقہ پی کے 5 کے اُمیدوار سابق ایم پی اے فضل حکیم خان اور این اے 3 کے اُمیدوارسابق ایم این اے سلیم الرحمن نے پارٹی ٹکٹس ریٹرنگ آفیسرزکو جمع کئے،بدھ کے روز پاکستان تحریک انصاف کے اُمیدوار حلقہ پی کے 5 فضل حکیم خان اپنے حجرے سے سینکڑوں پارٹی ورکروں اور سپوٹرز کے ساتھ جلوس کے شکل میں روانہ ہوکر ریٹرنگ آفیسر کے دفتر پہنچ گئے ، اس موقع پر کارکنوں میں جوش وجذبہ پایا گیا جو آنے والے الیکشن میں سیاسی مخالفین کے لئے خطرے کی گھنٹی تھی۔حلقہ پی کے 5 میں کارکن فضل حکیم خان کے ساتھ مکمل طور پر متحد نظر آئیں ،فضا عمران خان ،پی ٹی آئی، فضل حکیم خان اور سلیم الرحمن زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا ، ریلی میں کارکنوں نے پرجوش نعرے لگائیں جس سے حلقہ پی کے پانچ اور این اے 3 میں عوام کی نظریں پی ٹی آئی کے کارکنوں پر لگی اور یہ تصورات دے رہی تھی کہ انے والا دور دوبارہ پی ٹی آئی کا ہوگا اور حلقہ پی کے پانچ سے فضل حکیم خان اور این اے 3 سے سلیم الرحمن بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر دوبارہ عوام کا خادم بن کر دوبارہ ترقی وخوشحالی کا سفر جاری رکھیں گے جو موجودہ حلقوں کے مستقبل کے لئے مثبت ثابت ہوگا۔اس موقع پر فضل حکیم خان اور ر سلیم الرحمن نے کہا کہ میں اپنے کارکنوں اور سپورٹرز کا شکر گزار ہوں کہ ہرمشکل اور خوشی میں ہمیشہ ساتھ دیتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ورکرز جیسا ورکر نصیب والوں کوملتے ہیں جو پاکستان کے ترقی اور خوشحالی کے لئے دن رات محنت کررہے ہیں ۔ ضلعی صدر فضل حکیم خان نے کہا کہ ضلع سوات میں پی ٹی آئی کے کارکنان ہر جگہ پر انتخابی مہم میں حصہ لے رہے ہیں اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کے لئے بھرپور کوشش کررہے ہیں ۔مخالفین سے پی ٹی آئی 2018 کا نیا جزبہ برداشت نہیں ہورہا اس لئے بے بنیاد اور من گھڑت پروپگنڈے کررہے ہیں لیکن پی ٹی آئی کارکنوں کے حوصلے چٹان کی طرح مضبوط ہے اور انشاء اللہ پچیس جولائی کو ضلع سوات سمیت پورے پاکستان میں پی ٹی آئی کے امیدواران کا میاب ہونگے ۔
1,398 total views, no views today



