سوات، سیکورٹی فورسز کے زیر حراست مزید تین شدت پسند کوہاٹ جیل میں انتقال گئے ، ذرائع کے مطابق سوات کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے شدت پسند کوہاٹ جیل میں سیکورٹی فورسز کے زیر حراست انتقال کرگئے ۔انتقال کرنے والوں میں محبوب سبحانی سکنہ سیر سینئی، بہادر سکنہ ہزارہ، اور عقلمند سکنہ قلاگے شامل ہیں،
مذکورہ تین شدت پسند گزشتہ کئی سالوں سے سیکورٹی فورسز کے حراست میں تھے اور ان سے کوہاٹ جیل میں تفتیش جاری تھی، ذرائع کے مطابق تینوں شدت پسند بیماری کی وجہ سے چل بسے ہیں۔
418 total views, no views today
Comments


