سوات( سوات نیوز ڈاٹ کام )پاکستان پیپلزپارٹی کی منگلورمیں زبردست انٹری ،عوام کی بھرپور حمایت کا اعلان ،گزشتہ روز منگلور سالنڈہ میں سیدعظیم شاہ کے حجرے میں عوامی تقریب منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے پی پی پی این اے ۳ کے امیدوار شہزادہ میانگل شہریار امیرزیب نے کہا کہ انتخابات قریب آتے ہی منگلورکے عوام کو برائے نام منصوبوں پر ورغلایا جارہا ہے ،ایک مخصوص سیاسی جماعت کے کارندے ذاتی پسند و ناپسند کے بنیاد پر اہل منگلور کو تقسیم کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے،کوئی بتا سکتا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کیلئے پیسہ اپنے جیب سے خرچ کررہے ہیں یا قوم کے خزانے سے یہ پیسہ استعمال ہورہا ہے،ایک شخص سیاست میں رہ کر بڑے برے ٹھیکے کیسے حاصل کررہا ہے ٹھیکداروں کو سیاست سے نکالنا ہوگا،عوام کی فلاح و بہبود میں سیاست نہیں ہونے چاہیئے آج سوات میں وفاقی محکمے یرغمال ہے عام آدمی کا مسئلہ بغیر سفارش کے حل نہیں ہوتا ہم ایسا نظام چاہتے ہیں کہ عام لوگوں کی رسائی ہر جگہ ہو ،عوام ووٹ کا صحیح استعمال کریں ،عوامی تقریب سے پی پی پی حلقہ پی کے ۴کے امیدوار عرفان چٹان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوات کے عوام انے والے الیکشن میں سیاسی مداریوں کو اوقات یاد دلائیگی،گیس پائپ اور بجلی ٹرانسفارمروں پر الیکشن نہیں جیتے جا سکتے،اگر عوام نے اعتماد کیا تو عوامی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑینگے۔
1,438 total views, no views today



