ِسوات(سوات نیوزڈاٹ کام)سوات کے سیاحتی علاقہ وادی کالام میں پختون ٹیم نے تین روزہ پختون ٹی 10 کرکٹ لیگ کا میلہ سجالیا، قومی کرکٹرز عمران خان اور سہیل خان کی خصوصی شرکت ، ضلع بھر سے 12ٹیمیں حصہ لیں گے، تفصیلات کے مطابق جنرل پٹرولیم کے زیر اہتمام سوات کے سیاحتی وادی کالام مین تین روزہ پختون ٹی 10 کرکٹ شاہی گراونڈ میں شروع ہوگیا، افتتاحی تقریب میں پشتو کے مشہور شاعر اباسین یوسفزئی، معروف گلوکار بختیار خٹک، قومی کرکٹر عمران خان اور سھیل خان، بریگیڈیئر کاشف نوید،،اسرار اتل،تحصیل ناظم حبیب اللہ ثاقب نے خصوصی شرکت کی، اس موقع پر جی پی کے کنٹری ہیڈ مجاہد خان، پختون ٹیم کے میڈیااینڈ مارکیٹنگ منیجر نوید یوسفزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو بہتر مستقبل کیلئے کھیلوں کی سرگرمیاں بہت ضروری ہے، کھیلوں کے سرگرمیوں سے ملک کا بہتر امیج پوری دنیا میں ابھر کر سامنے ائے گا، انہوں نے کہا کہ پختون ٹیم کی جانب سے پختون ٹی 10 کرکٹ لیگ کا جو میلہ سجا یا ہے اس سے پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے بھی اچھے کھلاڑی ابھر کر سامنے ائیں گے اور وہ ملک کیلئے کرکٹ کھیلیں گے، کرکٹ لیگ میں ہرروز چار چار میچز ہورہے ہیں ، جس کو دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں کالام میں موجود سیاح اور مقامی لوگ اتے ہیں، جو سیاحتی وادی کے حسین نظاروں کیساتھ ساتھ کھیل کے دلچسپ مقابلوں سے بھی لطف اندوز ہورہے ہیں ۔
1,766 total views, no views today



