سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)بریگیڈیئرکاشف نوید نے کہا ہے کہ سوات میں اللہ کی فضل وکرم سے امن کی فضا ء بحال ہے اس سال لاکھوں کی تعداد میں سیاحوں نے سوات کے حسین وادیوں کا رخ کیا ہے، پختون ٹی 10 سے یہاں کے کھلاڑیوں کو بھی اگے انے کا موقع ملیگا،ان خیالات کااظہار انہوں نے کالام کے شاہی گراونڈ میں منعقد ٹی 10کرکٹ لیگ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، بریگیڈئیر کاشف نوید نے کہا کہ کالام پوری دنیا میں سیاحت کیلئے مشہور ہیں، اس سال بھی ابتک پانچ لاکھ سے زائد سیاحوں نے اس علاقہ کا وزٹ کیا ہے ،انہوں نے پختون ٹی 10 لیگ انتظامیہ کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے اس قسم کے مثبت سرگرمیوں سے ان دور دراز علاقوں کے کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کو ملیگا، اور یہاں سے بھی ٹیلنٹ اگے اکر ملک وقوم کا نام روشن کریگا۔
1,301 total views, no views today



