لاہور: چیر مین پی سی بی چوہدری ذکا اشرف نے معین خان کو قومی ٹیم کے منیجر کے عہدے سے برطرف کر کے پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹر نیشنل کرکٹ ذاکر خان کو منیجر کے عہدے کا اضافی جارج بھی دے دیا ہے۔
حال ہی میں سپریم کورٹ کے حکم پر بحال ہونے والے پی سی بی کے چیر مین چوہدری ذکا اشرف نے معین خان کو ان کے عہدے سے برطرف کر کے پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان کو قومی ٹیم کا نیا منیجر مقرر کر دیا ہے۔ ذاکر خان بنگلا دیش میں ہونے والے ایشیا کپ اور آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اب قومی ٹیم کے ساتھ جائیں گے۔
واضح رہے کہ ذاکر خان کو جنوری میں ہی ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ سے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی، ذاکر خان اس سے قبل قومی ٹیم کے جنرل منیجر انٹر نیشنل کرکٹ کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔
1,214 total views, no views today


