بریکوٹ (ریاض احمد سے)بریکوٹ کے علاقہ پارڑئی میں پاکستان پیپلزپارٹی الیکشن افس کا افتتاح ہو گیا ، الیکشن 2018 میں پاکستان پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر یگی۔ سوات بھر خصوصا پی کے 6 میں پاکستان پیپلزپارٹی کا پوزیشن آئے روز مسلسل مستحکم اور مضبوط ہو رہا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٖٹی شہیدوں کا جماعت ہے اور اس پارٹی کا ایک سیاسی یاریخ اور کارنامے موجو د ہیں ، یہی وجہ ہے کہ آئے روز دیگر سیاسی جماعتوں سے مسلسل مستعفی ہو کر پاکستا ن پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔ ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلزپارٹی ضلع سوات کے نائب صدر فیا ض خان، تحصیل بریکوٹ کے صدر عثمان خان خانانخیل ، سابق امیدوار پی کے 6 شہزاد خان ، شاہ نواز خان، اصغر خان و دیگر نے پارڑئی میں پاکستان پیپلزپارٹی الیکشن افس کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا، انہوں نے کہا کہ روزگار ، تعلیم۔ صحت ،روٹی ، کپڑا ، مکان پاکستان پیپلزپارٹی کے منشور میں شامل ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو ،محتر مہ شہید بے نظر بھٹو ، نے اس ملک میں غریب اور پسماندہ طبقات کے حقوق کیلئے اپنے جانوں کے نذرانے دیکر مگر غاصب کے سامنے سر نہیں جھکایا۔ بے نظر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سب ڈوثرن بریکوٹ میں 15000 کے قریب غر یب خواتین مستفید ہو رہی ہے۔ اگر اللہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کو موقع دیا کہ بے نظر انکم سپورٹ پروگرام کا رقم ڈبل کر یں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈور ٹو ڈور الیکشن میں مہم جاری بڑی ذور و شور سے جاری ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کا پو زیشن آئے ورز مستحکم ہو ر ہے ہیں ۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ الیکشن مہم مزید تیز کر دیں ، انشااللہ پی کے 6 میں پاکستان پیپلزپار ٹی کا جیت یقینی ہے۔ کیونکہ دیگر سیاسی پارٹیوں کے اہم شخصیات پس پردہ مسلسل رابطے میں ہیں ۔
1,158 total views, no views today
Comments



