مٹہ (سوات نیوزڈاٹ کام)قومی وطن پارٹی حلقہ این اے چار کے نامزد امیدوار حاجی تل حیات خان اور پی کے نو کے نامزد امیدوارنصراللہ خان نے کہا ہے کہ اس وقت قومی وطن پارٹی پختون قوم کی حقوق کیلئے عملی طور پر کام کرنے والے واحد پارٹی ہے انہوں نے کہا کہ الیکشن مہم کی اندر ووٹ کیلئے سرکاری خزانے کی بجلی ٹرانسفارمر بجلی کی کھمبے لنک روڈز کی تعمیر الیکشن رولز کی خلاف ورزی ہے اسلئے الیکشن کمیشن اور دیگر ذمہ دار فوری طور حلقہ پی کے نو میں ان کاموں کو روکیں کیونکہ یہ غیر قانونی کام یہاں پر الیکشن ماحول کو متاثر کرسکتے ہیں اسلئے ذمہ دار بروقت اقدامات اٹھائے اور قومی خزانے کی عوام کی بنیادی ضروریات کو بطور سیاسی رشوت دینے کا سلسلہ ختم کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مٹہ تحصیل کے یونین کونسل برتھانہ میں مختلف شمولیتی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسوں سے پارٹی کے قائدین نے بھی خطاب کی جبکہ ان جلسوں میں سینکڑوں خاندانوں نے قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کی جن کو پارٹی کے قائدین نے ٹوپیاں پہنا کر مبارکباد دی مقررین نے کہا کہ عوام ائندہ الیکشن میں قومی وطن پارٹی کاساتھ دیکر اپنے حقوق اور علاقے کی تعمیر وترقی کیلئے اپنا اہم کردار اداکریں انہوں نے کہا کہ اس وقت قومی وطن پارٹی وہ واحد پارٹی ہے جو پختون قوم کی حقوق اور اس سرزمین پر پائیدار امن کیلئے عملی بنیادوں پر کام کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت حلقہ پی کے نو میں حکومت کی وقت سے سرکاری خزانے اور عوام کی دولت سے لئے گئے عوام کیلئے بجلی کی ٹرانسفارمرز بجلی کی کھمبے کنسٹرکشن میٹریل اور لنکس روڈز پر کام جاری ہے جو الیکشن رولز کی سراسر خلاف ورزی ہے اور عوام کی سرکاری پیسوں کو اپنے ذاتی مفادات کیلئے استعمال کرنے کامنہ بولتا ثبوت ہیں انہوں نے کہا کہ سرکاری خزانے کی ٹرانسفارمرز بجلی کی کھمبے تارکول اور دیگر سامان سمیت بڑی مقدار میں پانی کی پائپ جو الیکشن کیلئے گوداموں میں چھپائے گئے تھے اور اب الیکشن میں وہ تمام سامان اور عوام کی بنیادی ضروریات بطور سیاسی رشوت دینا ایک جرم ہے اسلئے الیکشن کمیشن سمیت دیگر ذمہ دارے اس غیرقانونی کام کو روکیں کیونکہ اس غیر قانونی کام سے یہاں پر الیکشن ماحول کی خرابی کا قوی امکان ہے اسلئے الیکشن ماحول کو خراب ہونے سے پہلے ذمہ داروں کو ان غیر قانونی کاموں کو روکنا چایئے
1,091 total views, no views today



