کبل(تحصیل رپورٹر) تحصیل کبل کوٹلئی میلگاہ میں زمین کے تنازعہ پر بھائی نے بھائی کو قتل کردیا ،ملزم فرار،مقدمہ درج تفتیش شروع تفصیلات کے مطابق گذشتہ رو زتحصیل کبل کوٹلئی میلگاہ کے علاقہ کسئی میں زمین کے تنازعہ پر دو بھائیوں میں جھگڑا ہوا جہاں پر شاہ بخت روان ولد شیر زمان نے اپنے بھائی نصیب روان کو گولی مار کر قتل کردیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا کبل پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش شروع کردی ہے۔
904 total views, no views today
Comments



