سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)انجینئرز گرینڈ الائینس پاکستان کا کامیاب اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں پاکستان کی 8 انجینئرنگ ایسوسی ایشن کو ایک ہی پلیٹ فارم پر اکھٹا کر کے انجینئرز کے حقوق کے لیے جدوجہد شروع کرنے کا نیا عزم کیا گیا جس میں خصوصی طور پر بے روزگار انجینئرز کے حوالے سے بحث کی گئی۔ اس سلسلے میں مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے انجینئرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے انجینئرز کے مسائل کو اجاگر کیا اور اس سلسلے میں انجینئرنگ کمیونٹی کو نمائیندہ اور متفقہ پلیٹ فارم کی ضرورت پر بات کی گئی اور E-GAP انجینئرز گرینڈ الائینس پاکستان کی بنیاد رکھی گئی E-GAP میں انجینئرنگ کمیونٹی کے حقوق کےلئے سرکردہ1۔ کریٹیو انجینئرز ایسوسی ایشن، 2۔ ۔ ینگ انجینئرز ایسوسی ایشن، 3۔ پاک ایمبیشیئس گلٹ آف انجینئرز، 4۔ ینگ انجینئرز کونسل، 5۔ گلگت بلتستان، ینگ انجینئرز ایسوسی ایشن،6۔ پاکستان انجینئرز ویلفیئر ایسوسی ایشن7۔ پاکستان انجینئرز ایسوسی ایشن8۔ انجینئرز ایگل گروپ شامل ہیں اور اس سلسلے میں یہ عہد کیا گیا کہ متفقہ طور پر انجینئرز کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھے گے اور کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا اور انجینئرنگ کمیونٹی کو ایک ہی پلیٹ فارم پر اکھٹا کرے گے۔
1,030 total views, no views today



