سوات(بیورورپورٹ)جماعۃ الدعوۃ ملاکنڈڈویژن کے زیراہتمام یکجہتی فلسطین ریلی،سینکڑوں موٹرسائیکل سواروں، دیگرگاڑیوں کی بھرپورشرکت، ریلی بٹ خیلہ سے شروع ہوئی جس کے شرکاء بینرزاورپلے کارڈ اٹھائے اسرائیل کی بربادی اورفلسطین کی آزادی تک جنگ جاری رہے گی کے نعرے لگاتے ہوئے جلوس کی شکل میں سوات پریس کلب کے سامنے پہنچ گئے جہاں پر جماعۃ الدعوۃ کے ڈویژنل امیرغازی ابوسیاف،مولاناامان اللہ،قاری رحمت اللہ اوردیگرمقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فلسطینیوں کے ساتھ ہمارا ایمان کا رشتہ ہے اوروہاں کے مسلمانوں پر ہونے مظالم کسی بھی صورت برداشت کرنے کو تیار نہیں،
یہودہم سب کا مشترکہ دشمن ہے جو مسلسل مسلمانوں کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے تاہم ان سازشوں کو مسلمان متحدہوکر خاک میں ملادیں گے،انہوں نے کہاکہ اس وقت اسرائیل کے ہاتھوں فلسطین میں معصوم اوربے گناہ لوگوں کا قتل عام جاری ہے اوراس ظلم میں امریکہ برابرکا شریک ہے کیونکہ اس مقصد کیلئے وہ اسرائیل کو وسائل فراہم کررہا ہے جبکہ فلسطین میں اسرائیل نے ظلم کی انتہاکردی ،وہاں پر مسلمانوں کا خون بہایااور بچوں،خواتین ،بوڑھوں اورجوانوں کو بربریت کا نشانہ بنایاجارہاہے ،انہوں نے کہاکہ اسرائیل،امریکہ،انڈیا ،یہوداوردیگرکفری قوتیں مسلمانوں کے خلاف متحدہوچکی ہیں جس کا مقصد مسلمانوں کو ختم کرنا ہے مگر یہ اس کی خوش فہمی ہے ہم ان کے مذموم عزائم کو خاک میں ملادیں گے،امریکہ اوردیگرکفری واسلام دشمن قوتوں کا زوربہت جلد ٹوٹنے والا ہے پاکستانی مسلمان ومجاہدین عنقریب ان سے ایک ایک ظلم کا حساب لیں گے،انہوں نے کہاکہ فلسطین میں اسرائیل کی جانب سے جاری ظلم کوئی نئی بات نہیں بلکہ عرصہ درازسے کفارکے ہاتھوں مسلمانوں پرمظالم ہورہے ہیں ، فلسطین میں بمباریاں ہورہی ہیں،بم پھٹ رہے ہیں،گولیاں چل رہی ہیں ،انسانوں کے ساتھ ساتھ مساجداورقرآن پاک کے نسخے بھی شہیدہورہے ہیں اورفلسطینی عوام اپنے پیاروں کیلئے کفن سی رہے ہیں اوریہ سب کچھ اسرائیل کے ہاتھوں ہورہا ہے جسے امریکہ وسائل فراہم کررہاہے ،غزہ میں اٹھارہ لاکھ مسلمان محصور اوراسرائیلی دہشتگردی کا شکارہیں،انہوں نے کہاکہ فلسطینی معاملہ پروزیراعظم نوازشریف عالم سلام کے سربراہوں کا اجلاس طلب کرکے وہاں پرجاری ظلم کا سلسلہ بند کرانے میں کرداراداکریں،انہوں نے کہاکہ ہمار ی آئی ایس آئی اکیلے عالم کفرکی تمام ایجنسیوں کا مقابلہ کررہی ہے یہ مقابلہ آئی ایس آئی اوردنیامیں مسلمانوں کے خلاف جاری جنگ پاک فوج جیت کرکفری قوتوں کے مذموم عزائم کو خاک ملاکر سرخروہوگی،انہوں نے کہاکہ اسرائیل کی بربادی اورفلسطین کی آزادی تک جنگ جاری رہے گی جس میں فتح ہماری اوربدترین شکست اسرائیل اوردیگرکفری قوتوں کے حصے میں آئے گی،انہوں نے قرارداد پیش کی کہ عالم امن اوردنیائے امن کیلئے اسرائیل کاخاتمہ مسلمانوں پر فرض ہے جس پرتمام شرکاء نے ہاتھ بلندکرکے منظورہیں منظورہیں کے نعرے لگائیں جس کے بعدریلی پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوگئی۔
440 total views, no views today


