سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 3 سے عوامی نیشنل پارٹی سے الیکشن لڑنے والے عبدالکریم خان نے کہا ہے کہ کسی بھی صورت دستبردار نہیں ہونگا، قوم کے حقوق اور مسائل کے حل کیلئے میدان میں نکلاہوں،عوام 25 جولائی کو گھروں سے نکل کر لالٹین پر مہر لگائیں، اس موقع پر انجنیئر وہاب نے کہا کہ سوات کے غیور عوام اگلی باری اے این پی کو دے گی، انہوں نے کہا کہ عبدالکریم اسی زمین کا باشندہ ہے اور عوامی مسائل کو بخوبی جانتے ہیں، ان کی کامیابی این اے 3 کے عوام کی کامیابی ہوگی، انہوں نے کہا کہ سرخ سیلاب کے اگے تبدیلی نہیں ٹھر سکتی ، انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے اور تبدیلی سرکار نے اس قوم کیلئے کچھ نہیں کیا، سوائے محرومیوں کے ،انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کو عوام لالٹین پر مہر ثبت کریں
1,068 total views, no views today



