حلقہ پی کے 5میں فضل حکیم خان کی پوزیشن مزید مضبوط ،بنڑ میں درجنوں افراد پی ٹی آئی میں شامل
سوات ( سوات نیوز ڈاٹ کام ) پی ٹی آئی حلقہ پی کے پانچ کے امیدوار فضل حکیم خان اور سلیم الرحمن کی پوزیشن مزید مضبوط ، بنڑ کے علاقہ عبدالمنان محلہ میں سیاسی پاور شو کا اہتمام ، درجنوں افراد نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرکے فضل حکیم خان اور سلیم الرحمن پر مکمل اعتماد کا اظہار کردیا ، اس موقع پر یونین کونسل بنڑ میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر وامیدوار پی کے پانچ سابق ایم پی اے فضل حکیم خان نے کہا کہ سیاسی مخالفین پی ٹی آئی کے دن بدن مقبولیت سے شدید بے چینی کا شکار ہے ،اس لئے وہ بے بنیاد اور من گھڑت پروپگنڈے پھیلارہے ہیں ،لیکن عوام مخالفین کے اصلی اور سیاسی معصوم چہر ہ جان چکے ہیں لیکن عوام نے اس بار پھر فیصلہ کردیا ہے کہ 25 جولائی کو صرف اور صرف بیٹ پر مہر لگائینگے اور ایک نئی پاکستان کا آغاز کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ حلقہ پی کے پانچ کے سیاسی مخالفین سن لیں کہ پی ٹی آئی کے پارٹی واحد پارٹی ہے جس میں آمیر اور غریب ایک جیسے برابر ہیں ۔اگر پاکستان میں پی ٹی آئی کے حکومت آئی اور عمران خان وزیر اعظم بن گیا تو ملک میں ہر جگہ خوشحالی ہی خوشحالی ہوگی اور ملک کے تمام ادارے خیبر پختونخوا کے مثالی صوبائی اداروں کی طرح عوام کے سامنے جواب دہ بنائینگے اور تمام اداروں سے سیاسی سفارش کا خاتمہ کریں گے ۔شمولیتی تقریب سے امیدوار حلقہ این اے تین سابق ایم این اے سلیم الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی روز پی ٹی آئی کی مقبولیت سے مخالفین شدید پریشانی کا شکار ہے ، پی ٹی آئی کارکنان متحد ہیں ، آئندہ عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف پورے ملک میں کامیابی حاصل کریں گے اور ملک کا وزیر اعظم عمران خان ہوگا ،تقریب کے آخر میں فضل حکیم خان اور سلیم الرحمن نے نئی شامل ہونے والوں کو پارٹی کے ٹوپیاں پہنا دی اور ان کو مبارکباد بھی دی جبکہ شمولیتی تقریب میں پی ٹی آئی ٹائیگروں اور بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی ۔

1,130 total views, no views today
Comments