سوات (سوات نیو ز ڈاٹ کام ) ازاد امیدوار پی کے پانچ شہاب سیاب پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار فضل حکیم خان کے حق میں دستبردار ، ساتھیوں نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ، اس موقع پر سوات پریس کلب میں پر ہجوم پریس کانفرنس ہوئی جس میں تحریک انصاف سوات کے صدر اور پی کے پانچ کے نامزد امیدوار فضل حکیم خان ، ضلعی کونسلر شوکت علی ، تحصیل کونسلر شاہد علی خان ، ولایت علی ایڈوکیٹ ، محمد علی اور دیگر ورکز نے کثیر تعداد شرکت کی ، پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دستبردار ہونے والے شہاب سیاب نے کہا کہ عمران خان کے وژن اور سابق صوبائی ممبر فضل حکیم خان کے خدمت سے متاثرہوکر دستبردار ہوا ہوں اور مشترکہ انتخابی مہم چلا کر فضل حکیم سمیت این اے 3کے امیدوار سلیم الرحمن کو کامیاب بنائیں گے ، سابق ایم پی اے و امیدوار پی کے پانچ فضل حکیم خان نے کہا کہ 25جولائی کو جیت عمران خان کی ہوگی ،سابقہ کارکردگی عوام کے سامنے ہیں اور پھر سے اعتماد کرکے خدمت کیلئے منتخب کردیں گے ، انہوں نے کہا کہ ہر کرپٹ کے ساتھ احتساب ہوگا ، قوم کا پیسہ قوم کا اور وہ قوم کی ترقی و خوشحالی پر خرچ ہوگا ۔
1,214 total views, no views today



