مینگورہ، مٹہ کے علاقہ بہادربانڈہ رہائشی خان باچا نے کہا ہے کہ ماہ رواں کی سات تاریخ کو ان کی بہن باچاتخت کو ان کے دیورنے بے دردی سے قتل کردیا،ملزم ارتکاب جرم کے بعدفرارہواتاہم ہماری رپورٹ پر پولیس نے مقدمہ درج کیا مگرملزم کی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں لائی گئی،سوات پریس کلب میں والدہ تاج مینہ،والد زرغون شاہ اوربھائی اخترباچا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خان باچا نے کہاکہ سات اگست کو رات کے وقت شدیدفائرنگ کی آواز سننے پر وہ گھر سے نکلاتو ان کی بہن کے دوررحمت شاہ ہاتھ میں کلاشنکوف لئے گھرسے نکلا اوربھاگ گیا،انہوں نے کہاکہ جب ہم بہن کے گھر گئے
تو وہاں وہ خون میں لت پت پڑی تھی جسے متعددگولیاں مارنے کے بعدتیزدھار چھری سے ٹکڑے ٹکڑے کیاگیاتھا،انہوں نے کہاکہ اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے ہماری رپورٹ پرمیری بہن کے دیوررحمت شاہ کے خلاف مقدمہ درج کیا مگرکئی دن گزرجانے کے باوجود بھی اس کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی،انہوں نے کہاکہ ملزم روپوش ہے جبکہ ان کے رشتہ داراب ہمیں بھی دھمکیاں دے رہے ہیں ایک طرف ہمارے ساتھ ظلم ہوااوردوسری طرف دھمکیاں بھی مل رہی ہیں ،انہوں نے کہاکہ میری بہن باچاتخت کی شادی 2004میں مزمل شاہ سے ہوئی تھی جو اس وقت سعودی میں ہے جو میری بہن کے قتل میں برابرکا شریک ہے،انہوں نے کہاکہ میری بہن کے قتل کیس میں گوالیرئی اوروینئی پولیس نے بھاری رشوت لی ہے اس لئے وہ ملزم کو گرفتار نہیں کرتی ،انہوں نے آخر میں چیف جسٹس آف پاکستان،وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف،وزیراعلیٰ صوبہ خیبرپختونخواپرویزخٹک،انسپکٹر جنرل آف پولیس اوردیگراعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کی ۔
475 total views, no views today


