سوات (سوات نیوزڈاٹ کام)عوامی نیشنل پارٹی پی کے پانچ کے نامزد امیدوار واجد علی نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی نے اپنے دور حکومت میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں ، عوامی نیشنل پارٹی غر یب عوام کی آواز ہے اور پختونوں کی پارٹی ہے ، ان خیا لا کا اظہار انہوں نے اما نکوٹ چینہ میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ ووٹ عوامی نیشنل پارٹی کو دیکر کامیاب بنائیں کیونکہ عوامی نیشنل پارٹی ہی پختون عوام کی مسائل سے بخوبی اگاہ ہے ، انہوں نے کہا کہ اگر کامیابی نصیب ہوئی تو تعلیم ، صحت اور روزگار کے ساتھ ساتھ ترقیاتی منصوبوں پرکام کریں گے ، انہوں نے کہا کہ عوام میں شعور آگیا ہے اب کسی کے نعروں سے دھوکہ نہیں کھانے والے جسکا یہی ثبوت ہے کہ لوگ جوق درجوق عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہورہے ہیں ، انہوں کہا کہ پارٹی میں نئے شامل ہونے والے دوستوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور یہ امید رکھتے ہیں کہ پارٹی کی ترقی کے لئے اپنی تمام تر کو ششیں بروئے کار لائیں گے ۔
1,106 total views, no views today



