کبل(تحصیل رپورٹر) تحصیل کبل پی ٹی آئی کو شدید دھچکا،یوتھ کونسلر یوسی توتانوبانڈئی عباس خان نے حیدر علی خان،فرمان علی ،خلیفہ،سید اکبر شاہ،سیف الرحمن ،عالم خان،سیف اللہ خان اور سینکڑوں حمایتیوں کے ہمراہ مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا جبکہ اے این پی کے سرگرم کارکنان فرمان خان،آصف علی اور دیگر نے بھی ساتھیوں سمیت عبد الغفور خان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ کو جوائن کرلیا اس موقع پر گاؤں ٹیغک میں مسلم لیگ ن یوسی توتانوبانڈئی صدر نثار خان کے رہائش گاہ پر ایک بڑی شمولیتی اجتماع منعقد ہوئی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن حلقہ پی کے 7کے نامزد امیدوار عبد الغفور خان،تحصیل کونسلر عثمان غنی ،سابق ناظم اجمیر خان،عظیم خان ایڈوکیٹ،نثار خان،سلیم خان،ثناء اللہ خان،باچا جی،محمد نبی اور دیگر نے مسلم لیگ ن میں شامل ہونے والے ساتھیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے ہر موڑ پر مکمل سپورٹ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی مقررین نے کہا کہ پی ٹی آئی کرپٹ لوگوں کا ٹولہ اور عمران نیازی اس کا سردار ہے،تبدیلی کے دعویداروں نے پانچ سال دور اقتدار میں قومی دولت لوٹ کر اپنی حالت تبدیل کردی اور ممبران اسمبلی نے اربوں روپے کے اثاثہ جات جمع کئے جن کا فوری احتساب کیا جائے انہوں نے کہا کہ ناچ گانوں اور انتشار کی سیاست نے خیبر پختونخواہ کے بچے بچے کو مقروض بنا دیا ہے جبکہ اداروے ناقص پالیسیوں کی وجہ سے تباہی کے دہانے پر ہیں خصوصا تعلیم اور صحت کے شعبوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا دیا گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ 15سالوں میں خیبر پختونخواہ کے عوام کو مایوسی و محرومی کے سیوا کچھ نہ ملاکیونکہ ایم ایم اے نے اسلام کے نام پر اسلام آباد حاصل کیا اور عوامی مسائل بھول کر عیش و عشرت میں مصروف ہوگئے جبکہ اے این پی دور اقتدار میں سوات کے لوگوں پر بم برسائے گئے اور ہجرت پر مجبور کئے گئے ،تبدیلی کے دعویداروں کی ناقص کارکردگی پوری قوم کے سامنے ہے جنہوں نے تاریخ کی ناکام ترین پانچ سالہ حکومت کرکے خیبر پختونخواہ کے عوام کو اذیت میں مبتلا کردیا ہے انہوں نے واضح کیا کہ مسلم لیگ پاکستانی عوام کے امنگوں کی ترجمان پارٹی ہے جس کے قائدین و کارکنان نے ملک و قوم کے ترقی کا تہیہ کررکھا ہے لہذا مفاد پرست سیاستدانوں سے نجات کا موقع ضائع نہ کریں اور اپنا قیمتی ووٹ شیر کے حق میں استعمال کرکے ملک قوم کو مزید تباہی سے بچانے میں کردار ادا کریں انشاء اللہ کامیابی کے بعد انجنئیر امیر مقام کے قیادت میں جملہ عوامی محرومیوں کا ازالہ کرینگے اس موقع پر یوسی صدر نثار خان ،یوتھ کونسلر عباس خان اور ساتھیوں نے دیگر تمام پارٹیوں کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ 25جولائی کو اپنے علاقے کے تمام پولنگ سٹیشن بھاری اکثریت سے جیت کر عبد الغفور خان اور فیروز شاہ خان کو کامیاب کرینگے۔
2,334 total views, no views today



