سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)مولانا حجت اللہ کیساتھ اتحاد اور مشترکہ جلسہ کیوں کیا، محمد امین کو شوکاز نوٹس دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ذرائع کے مطابق ایم ایم اے صوبائی امیر مولانا گل نصیب اللہ خان نے محمد امین اور مولانا حجت اللہ کی مشترکہ جلسہ پر سخت ایکشن لیا ہے، کیونکہ مولانا حجت اللہ کی رکنیت جے یو ائی نے ختم کردی ہے، جبکہ ایم ایم اے میں شامل جماعت اسلامی کے امیدوار محمد امین ان کیساتھ اتحاد اور جلسہ کررہے ہیں جس پر صوبائی امیر سخت ناراض ہے،ائندہ ایک دو روز میں ایم ایم اے محمد امین کو شوکاز نوٹس جاری کرے گی، جس سے ایم ایم اے کے معاملات مزید خراب ہو جائیں گے ۔
2,484 total views, no views today
Comments



