مٹہ(سوات نیوزڈاٹ کام)مٹہ پی ٹی آئی ملاکنڈ ریجن کے صدر و اُمیدوار حلقہ پی کے9 اور سابق صوبائی وزیر محمود خان گربند سخرہ میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی حکومت نے تحصیل مٹہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کر کے آج سر فخر سے بلند ہے ہم نے ایسے کام کئے ہیں جو پچھلے حکومتوں نے پچاس سال میں نہیں کئے عوام کو بنیادی ضروریات جن میں صحت تعلیم پانی وبجلی آمدورفت کے ذرائع شامل ہیں پر کام کیا اور انشاء اﷲ انتخابات جیتنے کے بعد یہ تسلسل برقرار رہے گا اُنہوں نے کہا کہ پچھلے حکومتوں نے جن میں ایم ایم اے اور اے این پی شامل ہیں نے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا بلکہ عوام کو مزید تباہ ورسوا کئے اب پھر الیکشن آنے والا ہے اور اس پارٹیوں کے اُمیدوار عوام کو دھوکہ دینے پر پھر سے میدان میں اُترے ہیں ایم ایم اے نے تحصیل مٹہ میں ایسی اُمیدوار کو ٹکٹ دیا جس کا ماضی دھوکے اور فریب سے بھرا ہے وہ نہ عالم ہے اور ناقاری بلکہ انڈر پلو والا ہے اگر عوام اسطر ح کے لوگوں کو ووٹ دینگے تو خاک علاقہ ترقی کریگا اس موقع پر بڑی تعداد میں لوگ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے
1,222 total views, no views today



