سوات،پی ڈ ی ایم اے پارساکے ڈائریکٹر جنرل محمدطاہر اورکزئی نے کہاہے کہ کشیدگی کے دوارن جن سرکا ری اورغیرسرکاری املاک کو نقصان پہنچاتھاان کی بحالی اورتعمیرنو کیلئے صوبائی حکومت نے اپنے وسائل اورمختلف اداروں کے تعاؤن سے کام شروع کیا ہے
جن میں بیشتر کام تکمیل تک پہنچ چکے ہیں جبکہ متاثرہ مکانات کے مالکان کو معاؤضے بھی دئے گئے ہیں،کشیدگی کے دوران سب سے زیادہ نقصان سکولوں کو پہنچاجس سے بچے تعلیم سے محروم ہوگئے تھے تاہم پارسانے سب سے پہلے ان سکولوں کی بحالی کیلئے کام شروع کیا اور یوایس ایڈ کے تعاؤن سے ایک سو بائیس سکولوں میں سے چھیاسی سکول بحال کردئے جہاں پر تعلیمی سرگرمیاں شروع ہوچکی ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز گراسی گراؤنڈ مینگورہ میں سوات سپورٹس فیسٹول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ ملاکنڈڈویژن کے عوام کو ترقی کی دوڑ میں شامل کرانے کیلئے پارسانے مختلف پروگرام ترتیب دئے جنہیں بین الاقوام سطح پر پذیرائی مل رہی ہے اورآج کایہ فیسٹول ان پروگراموں کی ایک کڑی ہے جس میں سکولوں کے طلبہ کو حصہ لینے کا موقع فراہم کیاگیا ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرسکیں،اس موقع پر ڈپٹی کمشنرسوات محموداسلم وزیرنے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ یہ فیسٹول ستائیس اگست تک جاری رہے گا جس میں مختلف سکولوں کے طلبہ حصہ لیں گے اورانہیں اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کا موقع مل سکے گا۔
362 total views, 1 views today