سوات،خپل کور فاؤنڈیشن مینگورہ سوات میں ایک تقریب زیر صدارت اے این پی رہنما وکیل خان سواتی منعقد ہوئی ۔ تقریب میں مختلف پروگرام پیش کئے گئے ۔ تقریب کے آخر میں خپل کور فاؤنڈیشن کے بچوں میں عید الضحٰی کیلئے کپڑے عید گفٹ کے شکل میں تقسیم کئے گئے ۔
عید گفٹ جناب وکیل خان سواتی ، محمد علی ایڈوکیٹ ، عثمان اولسیار اور محمد علی ڈائریکٹر خپل کور فاؤنڈیشن کے ہاتھوں سے تقسیم ہوئیں۔ تقریب کے آخر میں خپل کور فاؤنڈیشن کے انتظامیہ کے طرف سے وکیل خان سواتی کا شکریہ اداکیا گیاکہ انہوں نے خپل کور فاؤنڈیشن کے بچوں کیلئے عید گفٹ کا اہتمام کیا۔
495 total views, no views today
Comments


