سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)مرادسعید نے کبل میں پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ کیوں کیا، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مراد سعید کا اپنے ابائی علاقوں میں اثر ورسوخ کافی کم ہوگیا ہے اور کبل ، ہزارہ، سیرسینئی، گالوچ، دیولئی، کانجو، ڈھیری سمیت دیگر علاقوں میں ووٹ بینک نہ ہونےکے برابر ہے جبکہ پی ٹی ائی کے کارکن بھی ان سے کافی ناراض ہے، اس ناراضگی کو دور کرنے کیلئے مراد سعید نے کبل میں پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ کرایا ، تاکہ لوگوں کے دلوں میں ایک مرتبہ پھر عمران خان کے زریعے محبت پیدا کی جائی اور وہ قومی اسمبلی کا ووٹ تحریک انصا ف کے حق میں استعمال کریں، ذرائع کا کہنا ہے کہ مراد سعید نے الیکشن کمپین شروع ہوتے ہی اپنے ابائی گاوں سمیت اس پاس میں کوئی بڑا جلسہ یا کارنر میٹنگ تک نہیں کی،
اس سے قبل عمران خان نے جتنے بھی مرتبہ سوات میں جلسہ کئے تو وہ نشاط چوک اور گراسی گراونڈ میں کئے گئے ، یہ پہلا جلسہ تھا جو اس نے کبل گراونڈ میں کیا
1,562 total views, 2 views today