مینگورہ(سوات نیوزڈاٹ کام) یونیورسٹی آف سوات میں وزیراعظم کی لیپ ٹاپ سکیم کے تحت 350سے زائدطلباء وطالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے ۔ اس سلسلے میں جمعرات کے روزپی ٹی سی ایل کیمپس سوات یونیورسٹی میں ایک تقریب منعقدہوئی جس میں مہمان خصوصی یونیورسٹی آف سوات کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرمحمدجمال خان نے مختلف شعبہ جات میں زیرتعلیم طلباء وطالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے۔ ا س موقع پرخطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آج کے جدیددورمیں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اہمیت مسلمہ ہے طلبہ کو ملک وقوم کی ترقی میں مثبت کرداراداکرنے کیلئے تعلیم کے میدان میں اپنے جوہردکھاناہوں گے انہوں نے کہاکہ سوات یونیورسٹی اپنے محدودوسائل میں رہتے ہوئے طلبہ کوبہترسے بہترسہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے تاکہ نوجوان نسل کومختلف شعبہ ہائے زندگی میں کلیدی کرداراداکرنے کاقابل بنایاجاسکے۔ وائس چانسلرنے کہاکہ ہائیرایجوکیشن کمیشن کی جانب سے طلبہ کولیپ ٹاپ سکیم سمیت دیگرسکالرشپ کی فراہمی کامقصدطلبہ میں مقابلے کے رجحان کوفروغ دیناہے جس کے نتیجہ میں اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کی تیاری میں مددملے گی۔ انہوں نے طلباء وطالبات پرزوردیاکہ وہ لیپ ٹاپ کومثبت مقاصدکیلئے استعمال کرتے ہوئے تعلیم کے حصول پرتوجہ مرکوزرکھیں ۔ قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی سوات یونیورسٹی کے ڈائریکٹرفداحسین نے کہاکہ آج فیز۔فورکے تحت کل 358لیپ ٹاپ تقسیم کئے جارہے ہیں جبکہ پرائم منسٹرلیپ ٹاپ سکیم کے تمام چاروں مراحل میں اب تک مجموعی طورپر1160لیپ ٹاپ طلبہ میں تقسیم کئے جاچکے ہیں اورآئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
1,384 total views, 2 views today
Comments