سوات، پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ نے اسلام اباد ازادی مارچ کیلئے تیاریاں شروع کردی ، ہفتہ کے صبح قافلے کی صورت میں دار الحکومت جائیں گے، تحریک انصاف یوتھ ونگ کے ضلع بھر سے کارکنوں میزبان ہوٹل میں ایک اہم میٹنگ کی ،جس میں ضلع کے تمام
تحصیلوں کے نمائندوں اور کارکنوں نے شرکت کی، اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ یوتھ ونگ کے تمام کارکن صبح بائی پاس سڑک سے ازادی مارچ کیلئے اسلام اباد روانہ ہونگے، اس موقع پر حلقہ پی کے اکیاسی کے صدر جاوید حسین نے کہا کہ ازادی مارچ میں یوتھ ونگ کے کارکن سینکٹروں کی تعداد میں شرکت کرینگے، اور پاکستان کو نیا پاکستان بنا کر دم لیں گے۔
382 total views, no views today
Comments


