سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)یم ایم اے پی کے 5کے امیدوار محمد امین اور متحدہ علمائے کرام کے مشترکہ امیدوار برائے این اے3مولانا حجت اللہ نے کہا ہے کہ اقتدار میں پانچ سال رہ کر اسمبلی میں بات نہ کرنے والے اور مینگورہ شہر کو مسائل کے دلدل میں ڈالنے والے آج کس منہ سے عوام سے ووٹ مانگ رہے ہیں اور اب 25جولائی کو ان سابقہ ممبران اسمبلی کا یوم حساب ہوگا ۔ مکان باغ مینگورہ میں انتخابی جلسہ سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سوات اور مینگورہ کے لوگوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اس بار وہ دیانت دار اور ایماندار افراد کو منتخب کرکے اسمبلیوں میں بھیجیں گے تاکہ وہ خادم بن کر عوام کے مسائل حل کر سکے ۔ اس موقع پر محمد امین نے اپنے خطاب میں کہا کہ 25جولائی کو عوامی طاقت سے منتخب ہونے کے بعد حلف اٹھاتے ہی حسب سابق وہ مینگورہ شہر میں پانی ، لوڈ شیڈنگ کے مسائل کوحل کرنے کے لئے دن رات ایک کر کے کام کریں گے اور تین ماہ میں ہسپتالوں کی حالت زار ٹھیک کریں گے جس کے بعد لوگ نجی ہسپتالوں میں جانے کی بجائے سرکاری ہسپتالوں میں علاج کو ترجیح دیں گے ۔
916 total views, no views today



