سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر سوات مراد علی خان نے کہا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے موجودہ دور میں اکاونٹس کے شعبے میں ای اکاونٹس اور ای ٹیکنالوجی نے خوشگوار انقلاب برپا کیا ہے جس سے اب مہینوں کا حساب کتاب چند لمحوں کا کھیل بن چکا ہے تاہم اس اہم شعبے میں یقینی شفافیت اس کے ایماندار اور باصلاحیت ملازمین کے مرہون منت ہے وہ ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفس سیدو شریف میں ڈسٹرکٹ کمپٹرولر آف اکاؤنٹس سلیم خان اور دوسرے اہلکار محمد نسیم کی ریٹائرمنٹ پر منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کررہے تھے تقریب میں شعبہ ہائے اکاونٹس ،پلاننگ وترقیات کے افسران و عملے نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر ڈی اے او سوات مراد علی خان ،ایڈیشنل ڈی اے او مومن خان ،آل پاکستان آڈیٹرز ایسوسی ایشن سوات کے صدر یوسف خان ،جنرل سیکرٹری ناصرعلی اور فنانس سیکرٹری محمد اسحاق نے سبکدوش ہونے والے ڈی سی اے سلیم خان اور اہلکار محمد نسیم کی محکمہ کیلئے خدمات پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور واضح کیا کہ اُن کی عمدہ خدمات کو اکاؤنٹس کی سطح پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا سبکدوش ڈی سی اے سلیم خان نے اکاونٹس اہلکاروں کی محبت اور خلوص کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ ملازمت پورا ہونے پر دفتر کے ساتھیوں سے جدا ئی پر دل افسردہ ہے لیکن انکے اعزاز میں شاندار تقریب سے وہ خوشگوار یادوں کے ساتھ گھر جا رہے ہیں بعد ازاں ریٹائرڈ اہلکاروں کو تحائف دئیے گئے۔
1,206 total views, no views today



