سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے جنرل سیکرٹری اور متحدہ مجلس عمل کے صوبائی ترجمان عبدالواسع نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل امن ترقی اور خوشحالی کا نام ہے ۔ سوات کے لوگ 25جولائی کو ایمپورٹنڈ امیدواروں کو مسترد کردیں گے ۔ نوجوان اپنی مستقبل کو روشن بنانے کے لئے متحدہ مجلس عمل کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں ۔ ان شاء اللہ ایم ایم اے ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی ۔ان خیالات کااظہار انہوں ملوک آباد مینگورہ میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسہ سے متحدہ مجلس عمل پی کے 5کے امیدوار و سابق ایم پی اے محمد امین اور متحدہ علمائے سوات کے نامزد امیدوار برائے این اے 3مولانا حجت اللہ نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانچ سالوں تک سیاہ شیشوں اور آگے پیچھے پولیس کے موبائلوں میں گھومنے اور مزے لوٹنے اور پانچ سال تک اسلام آباد میں قیام کرنے والے سابق اراکینِ اسمبلی آج موٹر سائیکلوں پر تصاویر نکال کر عوام کی ہمدردیاں حاصل کرنا چاہتے ہیں، لیکن عوام ان کی اصل حقیقت جانتے ہیں۔ 25جولائی کو قوم کا پیسہ لوٹنے والے ان افراد کو ووٹ کے ذریعے حساب دے کر ثابت کردیں گے۔ مینگورہ اور سوات کے عوام کی آنکھیں کھل چکی ہیں مزید سوات کے عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا۔ سوات کے باشعور عوام پچھلے پانچ سال تک ہر ممبر اسمبلی کی نقل وحرکت پر نگاہ رکھے ہوئے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سابق دورِ حکومتوں میں کبھی ایم پی اے کو سرکاری گاڑی نہیں دی گئی۔ گزشتہ دور میں مینگورہ شہر میں ایم پی اے کا بھائی بھی پانچ سال تک سرکاری گاڑی A1515 میں مزے لوٹتا رہا۔ اب 25جولائی کو یومِ احتساب میں مینگورہ اور سوات کے عوام ان لوگوں کا احتساب ووٹ کے ذریعے کریں گے۔
1,160 total views, no views today



