مٹہ(سوات نیوزڈاٹ کام )مجھے اپنے رب پر اور اپنے عوام پر 110 فی صد یقین ہے کہ 25 جولائی کو پاکستان تحریک انصاف پورے ملک میں کلین سویپ کرے گی۔محمود خان تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے سابقہ وزیر برائے کھیل و سیاحت و ثقافت اور PK9 کے امیدوار محمود خان نے الیکشن مہم کے حوالے سے مٹہ بازار کا دورہ کیا اور بازار کے دونوں اطراف پر عوام اور خاص کر دوکانداروں سے ملاقاتیں کئے۔ اس موقع پر مٹہ کے عوام نے ایڈوانس میں انہیں انتخابات میں جیت پر مبارکبادیں دئے اور ہاریں پہنائے۔میڈیا سے اپنے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے عوام اور اپنے رب پر پورا بھروسہ اور یقین ہے کہ عوام اس الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کو فوری مینڈیٹ کے ساتھ ووٹ دیں کر کامیاب کرائی گی اور اس مرتبہ عمران خان کو پاکستان کا وزیر اعظم منتخب کرائے گے۔اس موقع پر مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مراد سعید بھی محمود خان کے ہمراہ تھے۔
1,058 total views, no views today



