سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )ریجنل انفارمیشن آفیسر غلام حسین غازی نے کہا ہے کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی پابندی دیگر تمام شعبوں کی طرح پرنٹنگ انڈسٹری کا بھی اولین فریضہ ہے پرنٹنگ پریس مالکان خود بھی اس کی سختی سے پابندی کریں اور انتخابی اُمیدواروں کو پوری طرح پابند بنائیں تاکہ پرسکون ماحول میں شفاف انتخابات کا اہم ترین مرحلہ مکمل ہواور قوم کوبعدازاں اس کے بہتر نتائج بھی ملیں وہ اپنے دفتر سیدوشریف میں آل سوات پرنٹنگ پریس اونرز ایسوسی ایشن کے صدر جمیل احمد کی سربراہی میں پریس مالکان کے وفد سے بات چیت کررہے تھے اس موقع پر وفد نے الیکشن کمیشن کے وضع کردہ قوانین پر عمل درآمد کی یقین دہانی کے علاوہ اپنے بعد مسائل اور مطالبات بھی پیش کئے جن میں غیر قانونی پرنٹنگ پریسوں کی حوصلہ شکنی، پینافلیکس کی طباعت کو بھی پرنٹنگ انڈسٹری کا حصہ بنانے اور ان پر متعلقہ قوانین لاگو کرنا شامل تھا ریجنل ڈائریکٹر نے وفد کے معروضات کاترجیحی بنیادوں پرازالہ کرنے کا یقین دلاتے ہوئے انہیں تحریری شکل میں پیش کرنے کی ہدایت کی انہوں نے واضح کیا کہ رجسٹریشن کیلئے باضابطہ درخواست جمع کئے بغیر قائم تمام پرنٹنگ پر یس غیر قانونی ہیں جن کی نشاندہی میں ایسوسی ایشن پورا تعاون کرے اس بارے میں عنقریب متعلقہ ضلعی انتظامیہ کے توسط سے کریک ڈاؤن بھی ہو گااور غیرقانونی پریس کو موقع پر سیل کرنے کے علاوہ مالکان اور اہلکاروں کی گرفتاری بھی عمل میں لائی جائے گی ریجنل انفارمیشن آفیسر نے انتخابات کے علاوہ دیگر تمام عمومی قواعد پر عمل یقینی بنانے اور پرنٹنگ پریس مالکان کو قومی سلامتی، ملکی سیکورٹی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے بر خلاف مواد چھاپنے سے گریز کی ہدایت کی اسی طرح انہوں نے حساس معاملات اور شعبوں سے متعلق مجاز اتھارٹی کے بغیر مہروں، لیٹر پیڈ اور پمفلٹ کی تیاری سے بھی پہلوں تہی کی تلقین کرتے ہوئے ان سرگرمیوں میں ملوث عناصر کی فوری نشان دہی اور سرزنش میں ریاستی اداروں سے بھرپور تعاون کی درخواست کی انہوں نے پریس مالکان کو اپنے طباعتی گوشوارے اور تفصیلات سہ ماہی بنیاد پر جمع کرنے کی ہدایت بھی کی اور واضح کیا کہ خلاف ورزی کی صورت میں کسی سے کوئی رو رعایت نہیں برتی جائے گی۔
1,368 total views, no views today



