مٹہ ( سوات نیوزڈاٹ کام )مٹہ تین دن پہلے لاپتہ ہونے والے دو افراد کی لاشیں دریا ئے سوات سے برامد لاشیں 1122مٹہ نے دریائے سوات سے نکال کر مٹہ ہسپتال پہنچادی پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتش شروع کی ایک اور شخص کا لاش بھی برامد مٹہ ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کرنے کی بعد ورثاء کی حوالے کیا گیا پولیس رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز لاپتہ ہونے والے ماموں مسمی رحیم زادہ ولد بخت زادہ اور بھانجا مسمی سردارعلی ولد سوالی جان ساکنان گجر بنڑ مٹہ جو لاپتہ ہوچکے تھے دونوں افراد کی لاشیں گذشتہ روز بمقام نل مٹہ دریائے سوات سے 1122نے برامد کرکے دونوں لاشوں کو مٹہ ہسپتال پہنچادی جن کو قانونی کاروائی مکمل کرنے کی بعد ورثاء کی حوالے کیا گیا دریں اثناء مسمی شاہد حسین ولد میٹو خان سکنہ مظفر گڑھ پنجاب جو مٹہ میں ایک بیکری میں کام کرتا تھا انکے کمرے سے انکے لاش برامد ہوکر پولیس نے تحویل میں لیکر مٹہ ہسپتال پنچادی جہاں پر پوسٹ مارٹم کرنے کی بعد ورثاء کی حوالے کیا گیا پولیس نے رپورٹ درج کی ہے
1,422 total views, no views today



