سوات،قومی وطن پارٹی کے راہنماء اور سابق تحصیل ناظم فضل رحمان نونونے کہا ہے کہ کرپشن اورکمیشن ختم کرنے کے دعویداروں کے دورحکومت میں کرپشن انتہاکو پہنچ گئی،جہاں پرہرطرف کرپشن ہی کرپشن نظر آرہی ہے جس کی زندہ مثال مینگورہ کا مین رابطہ پل ہے جس کی تعمیر میں ناقص میٹیریل استعمال کیا گیا ہے ،میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے
انہوں نے کہاکہ سیلاب کی نذرہوجانے والے مینگورہ کے مین رابط پل کی تعمیر میں انتہائی ناقص میٹیریل استعمال کیا گیا ہے اس پل کو ازسرنو تعمیر ہوئے محدودعرصہ ہواہے مگرحکومت کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے یہ پل عنقریب کھنڈرات کی شکل اختیار کرے گا کیونکہ اس پل میں ابھی سے کھڈے پڑنا شروع ہوچکے ہیں ،انہوں نے کہاکہ ایک طرف صوبائی حکومت کے ممبران کرپشن اورکمیشن کے خاتمہ کے نعرے لگاتے نہیں تھکتے اوردوسری طرف ان کے نعرے جھوٹے ثابت ہورہے ہیں،انہوں نے کہاکہ صوبے میں پی ٹی آئی کی حکومت کو آٹھ ماہ گزرنے کے باوجود بھی کسی قسم کا ترقیاتی کام نظر نہیںآرہاہے ممبرا ن اسمبلی صرف خالی خولی نعروں اورزبانی جمع خرچ سے کام چلا رہے ہیں،انہوں نے کہاکہ الیکشن سے قبل پی ٹی آئی نے عوام کے ساتھ جتنے بھی وعدے کئے تھے وہ جھوٹے ثابت ہوگئے ،آج بھی صوبے اندرمہنگائی،بیروزگاری ،گیس بجلی لوڈشیڈنگ اوردیگر مسائل ومشکلات کی بہتات ہیں جس کی وجہ سے عوام کی زندگی اجیرن بن گئی ہے یہی وجہ ہے کہ عوام کا پی ٹی آئی کی حکومت پر سے اعتماد اٹھنے لگا ہے،انہوں نے کہاکہ کرپشن کے خاتمہ کے دعویدارآکر تو دیکھ لیں کہ مینگورہ رابطہ پل کی تعمیر میں کس قدرکرپشن کی گئی ہے،انہوں نے کہاکہ اگر یہی پی ٹی آئی کی تبدیلی ہے تو عوام کو یہ ہرگزقابل قبول نہیں۔
500 total views, no views today


