سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)مینگورہ شہر کے علاقہ طاہر آباد بنڑ، امانکوٹ ، گنبد میرہ ، نویکلے ، سیدو شریف ، ملوک آباد میں مزید سینکڑوں افراد نے پی کے 5میں ایم ایم اے کے امیدوار محمد امین اور این اے 3میں متحدہ علمائے سوات کے امیدوار مولانا حجت اللہ کی حمایت کا اعلان کردیا جس کے بعد ان امیدواروں کی پوزیشن مزید مضبوط ہوگئی ۔ گنبد میرہ میں شمولیتی اجتماع سے اپنے خطاب میں پی کے5کے امیدوار محمد امین اور این اے3کے امیدوار مولانا حجت اللہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ سوات کے عوام 25جولائی کو سوات کی ترقی و خوشحالی کو ووٹ دیں گے اور ایسے افراد کو مسترد کردیں گے جنہو ں نے اقتدار میں رہ کر صرف پیسہ کمایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی کے5اور این اے 3کے باشعور اور غیرت مند ووٹروں نے فیصلہ کیا ہے کہ اس بار وہ اپنے لئے دیانت دار قیادت کا انتخاب کریں گے جو اپنے تجوریاں بھرنے کے بجائے عوام کا بلا امتیاز خدمت کریں گے اور اسمبلی کی فلور پر اپنے عوام اور سوات کے مسائل کے لئے آواز اُٹھائیں گے ۔اور ایسے افراد کو مسترد کردیں گے جنہوں نے پانچ سال تک اسمبلی میں ایک لفظ بھی نہیں بولا
1,163 total views, no views today



