سوات(نمائندہ خصوصی) سوات کے حلقہ پی کے پانچ سے قومی وطن پارٹی کے نامزد امیدوار فضل الرحمان نونو نے مینگورہ، شاہدرہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کہ اگر عوام نے ان کو اسمبلی کے منتخب کردیاتو سب سے پہلے مینگورہ کے سات لاکھ سے زائد آبادی کے لئے صاف پینے کی پانی کا منصوبہ مکمل کرونگا انہوں نے کہاکہ پچھلے حکومتوں نے عوام کے بنیادی مسائل کو نظرا نداز کردیاہے انہوں نے مزید کہاکہ مینگورہ شہر کے نکاسی آب کا مسلہ بھی سنگین ہے جس کے باعث ہرسال لاکھوں لوگوں کو نقصانات کا سامنا ہوتاہے اس طرح علاقے کے صحت، تعلیم اور روزگار کے لئے بھی اسمبلی کے فلورپر آواز اٹھاونگا انہوں نے مزید کہاکہ انہوں نے تمام عمر عوام کی خدمت کی ہے مگر عوام سے کچھ بھی نہیں مانگاہے اب صرف ایک ووٹ کے زریعے ایوانوں تک ان کے مسائل کے لئے جانا چاہتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہدرہ میں ایک بڑے انتخابی جلسے سے خظاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر شمشیر خان عرفان خان ودیگر نے بھی خطاب کیا اور پارٹی میں شامل ہونے کو ٹوپی پہناکر پارٹی میں خوش آمدید کہا نامزد امیدوار فضل الرحمان نونو نے مزید کہا کہ ہمارے ترجیحات میں دائمی امن تعلیم روزگارصحت اور صاف پانی بذریعہ فلٹریشن پلانٹ اور شہر سے گندہ پانی کو شہر سے دور نکالنا صفائی یقینی بنانا صنعتی بسیتوں کا قیام اس کے لئے خام مال رکاوٹ کے پہنچانا ملکی بین الاقوامی سیاحوں کے لئے سوات کے ہوٹل مالکان کے تحفظ یقینی اور ترقی کے لئے اقدامات کرنا مقامی زبانوں کو ترجیح دیناقانون کی بالادستی انصاف اور غریبوں کے لئے مفت قانونی امداد فراہم کرنا منگورہ میں جدید سپورٹس کمپلیکس سیاحتی پارک قائم کرنا انجنئیرنگ یونیورسٹی کے ساتھ ڈگری کالجز بھی قائم کریں گے سوات میں بیروزگاری خاتمے کے لئے اقدامات بھی کریں گے انہوں نے کہا کہ عوام کے خدمت کے خاطر تحصیل نظامت سے بھی استعفی دیا پہلے بھی خدمت کی اور عہدے کے بغیر بھی خدمت جاری رکھیں گے عہدوں کا لالچ نہیں عوام کا غریب نمائندہ ہو ایک بار ضرور اپنانمائندہ منتخب کرکے ازمائیں اگر پورا نہیں اترا پھر میں اسمبلی سے استعفی لوں گامنگورہ کے عوام کو پانی کے شدید تکلیف ہونے اور جہانزیب کالج میں طلبہ کو داخلے نہ ملنا سابقہ عوامی نمائندوں کی ذمہ داری تھی جو انہوں نے پوراس نہیں کیا اور نہ ہی اس کوشہر کے آبادی کا علم ہے عوام کے خدمت سے مجھے دلی سکون ملتی ہے کالج دور سے سیاست میں حصہ لیا اور ابھی تک اس میں موجود ہو منگورہ کے گلیوں کوچوں سمیت تمام مسائل کا علم ہے اگر اس بار عوام نے اعتماد کیا تو اس پر پورا اترنے کی پوری کوشش کروں گا
1,432 total views, no views today



