اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اکرم خان درانی کے قافلے پر ایک بار پھر حملہ ،نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اکرم خان درانی کے قافلے کو بنوں کے قریبی علاقے میں اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ انتخابی مہم کیلئے جا رہے تھے۔ دہشتگردوں کی جانب سے ان کے قافلے پر فائرنگ کی گئیتاہم خوش قسمتی سے وہ اس حملے میں محفوظ رہے۔واضح رہے اکرم خان درانی کو انتخابی مہم کے دوران دوسری بار نشانہ بنایا گیا ہے۔
پہلی بار ان پر 13 جولائی کو موٹر سائیکل میں نصب دھماکہ خیزمواد کے ذریعے بنوں کے نواحی علاقے ہوید میں حملہ کیا گیا تھا۔ اس بم دھماکے میں 4 افراد شہید اور 39 زخمی ہوگئے تھے۔
1,370 total views, no views today
Comments



