سوات، ازدی مارچ میں سوات کے حلقہ پی کے اکیاسی سے کارکنوں کی موجودگی نہ ہونے کی برابر، پورے حلقہ سے صرف صدر ، ایم پی اے سمیت دس کارکن شریک ہے، پارٹی ذرائع کے مطابق ممبر صوبائی اسمبلی عزیز اللہ گران کی ناقص کارکردگی اور تحریک انصاف کے کارکنوں کیساتھ رابطے نہ ہونے کیوجہ سے کارکن ناامید ہوگئے ہیں،اور وہ ازادی مارچ میں شرکت سے رہ گئے ہیں،
پارٹی ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے دیگر ممبران اسمبلی نے اپنے کارکنوں کو لے جانے کیلئے ٹرانسپور ٹ کا انتظام کیا ہے لیکن حلقہ پی کے اکیاسی کے ممبر اسمبلی عزیز اللہ گران نے اس قسم کا کوئی انتظام اپنے کارکنوں کیلئے نہیں کیا، اس وجہ سے عوام عزیز اللہ گران سے ناراض دکھائی دیتے ہیں، حلقہ پی کے اکیاسی کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ موجودہ ایم پی اے اپنے حلقہ کے مسائل پر توجہ نہیں دے رہے ، کارکنوں نے کہا کہ ازادی مارچ میں ہمیں دیگر ممبران اسمبلی دکھائی دیتے ہیں لیکن بدقسمتی سے عزیز اللہ گران اسمبلی کے خوبصورت پارکوں کے دورے کرنے میں مصروف دکھائی دیتے ہیں، کارکنوں نے پارٹی کے چیئر مین عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عزیز اللہ گران سے پوچھیں کہ انہوں نے اپنے کارکنوں کو اسلام اباد کیوں نہیں لیکر گئے ۔
392 total views, no views today


