سوات، ڈیڈک چیئرمین سوات ممبر صوبائی اسمبلی فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرنے کیلئے عملی جدوجہد کررہی ہے ، ضلعی حکومتوں کے قیام کے لیے ایک جدید اور بہترین نظام متعارف کرایا جا رہا ہے ، جس سے ہر ایک فرد کو انصاف ملے گا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مینگورہ کے ایک مقامی ہوٹل میں پاک وومن کے زیر اہتمام سیٹزن کنسلٹیشن ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا
اس موقع پر پروگرام کے کوارڈنیٹر حسین علی ، ڈائریکٹر عززا حسین ، سی آر او فضل ہادی نے بھی خطاب کیا اور بلدیاتی انتخابات اطلاعات تک رسائی اور سالانہ ترقیاتی بجٹ پر تفصیلی بحث کی ، ایم پی اے فضل حکیم خان نے کہا کہ صوبائی حکومت بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے بلدیاتی انتخابات منعقد کررہی ہے جس کے باعث عوام شفاف طریقے سے اپنے مسائل کے حل کیلئے بہترین امید واروں کا انتخاب کرینگے انہوں نے پی ٹی آئی کارکنان پر زور دیا کہ وہ بلدیاتی انتخابات کے لئے ابھی سے تیاریاں شروع کریں۔
566 total views, no views today


