سوات، اشاڑے میں شادی شدہ خاتون نے زہریلی دوا پی کر خودکشی کرلی ،خودکشی کی وجوہات معلوم نہ ہوسکی ہیں ،پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل کبل کے علاقے اشاڑے میں شادی شدہ خاتون مسماۃ نائلہ بی بی زوجہ وارث خان نے مبینہ طور پر زہریلی دوا پی لی جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی خاتون کو فوری طبی امداد کے لئے اسپتال پہنچادیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی خودکشی کی وجوہات فوری طور پر معلو م ہوسکی ہیں تاہم پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے انکوائری شروع کردی ہے۔
بریکو ٹ کے علاقہ شنگردا ر میں موٹر کار اور موٹر سائکل میں تصادم ،موٹر سائیکل سوار دوبھائی موقع پر جاں بحق ،ساتھی زخمی تفصیلات کے مطابق مینگورہ سے ضلع دیر کے علاقہ اوچ جانے والے موٹر سائکل سوار دوبھائی عارف ،منصور پسران فضل ستار ساکنان اوچ ضلع دیر شنگردار کے مقام پر موٹر کار کی ٹکر جاں بحق ہوگئے جبکہ اُن کا ایک ساتھی قیصر شاہ ولد محمد سکنہ اوچ دیر زخمی ہوگئے موٹر کار کا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔
486 total views, no views today


