سوات، پختونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹرخالدمحمودخالدنے کہا ہے کہ جمہوریت ، آئین پاکستان ، پارلیمنٹ کی بالادستی اور پریس و عدلیہ کی آزادی کیلئے چترال سے لیکر بولان تک پوری قوم متحدہے،
آزادی اور انقلاب مارچ کے نام پر تبدیلی کانعرہ لگانے والے عوام کے ساتھے مخلص نہیں بلکہ اپنے مفادات کیلئے سب کچھ کر ر ہے ہیں، انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ کی بالادستی اور جمہوری اداروں کے تحفظ کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کرنے پر پختونخواملی عوامی پارٹی کے تمام کارکنوں کی طرف سے پارلیمنٹ کے ممبران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمہوری تاریخ میں پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے بانی پختون قوم سپہ سالار اور بر صغیر کی آزادی کے مجاہد خان ، شہید عبد العمر خان اچکزئی اور ان کے مجاہد ساتھیوں سے لیکر ملی رہبر محمود کان اچکزئی اور پارٹی کے شہیدوں نے جمہوریت کی آزادی اور پارلیمنٹ کی بالادستی اور آئین کی بحالی، پریس اور عدلیہ کی آزادی کیلئے بے مثال بلکہ تاریخی قربانیا ں دی ہیں اور ہر امریت اور ہر مارشل لاء کی مخالفت کی ہے اور آج بھی پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے کارکن اپنے اس موقف پر کھڑے ہیں اور جمہوریت کے تحفظ کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے ، انہوں نے نے کہا کہ وزیراعظم کو ہٹانے کا طریقہ کار آئین تباہ کرنے کی گہرا سازش ہے ، پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کسی کو ہر گز یہ اجازت نہیں دے گی ، ہم جمہوریت اور جمہوری اداروں اور پارلیمنٹ کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں ہم کسی ایک فرد بچانے کیلئے جدوجہد نہیں کررہے ہیں بلکہ پاکستان کے اٹھارہ کروڑ عوام کی آزادی کے لئے جدوجہد کررہے ہیں اس ملک میں جمہوریت اور آئین کا تحفظ اور پارلیمنٹ کی بالادستی قائم کرنا جمہوری قوتوں کی ذمہ داری ہے کہ آئے ملکر جمہوریت کو بچا ئیں ، جمہوریت اور آئین کے بغیر ملک نہیں چل سکتا ہے ، عمران خان اور طاہرالقادری اور دیگر لوگوں کو چاہیئے کہ جمہوری طریقے سے آکر پارلیمنٹ میں آئینی اور قانون طور پر تبدیل لائیں
452 total views, no views today


