بریکوٹ،آذادی ، اور انقلاب ، مارچ کے نام پر فحاشی و عریانی کو فروغ دیناکسی صورت میں برداشت نہیں کی جا ئیگی، ملک میں ہر قسم غیر ائینی اقدام کے بھر پور مخالفت کر ینگے ، تمام سیاسی پارٹیوں سے عوام مایوس ہو چکے ہیں ،
اب عوام کے نظریں قومی وطن پارٹی پر لگی ہو ئی ہیں ، افتاب احمد خان شیر پاو پختوں قوم کا واحد نمائندہ لیڈر ہے ، اور پختوں قوم کے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھا رہی ہے ، انشااللہ انے دور قومی وطن پاآٹی کا ہے، کارکنان پارٹی کا پیغام اور منشور گھر گھر پہنچائیں ، ان خیالات کا اظہار قومی وطن پارٹی ملاکنڈ ڈویثرن ذون کے جنرل سیکرٹری صدیق علی خان ، ضلعی چیرمین شیر بہادر ذادہ خان ، سابق امیدوار حلقہ پی کے 81 افضل شاہ باچا ، ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری شیر علی شاہ ایڈوکیٹ ، حلقہ پی کے 81 کے نومنتخب سینئر وائس چیرمین فضل ودود باچا، چیرمین حلقہ پی کے 81 طاہر خان ،و دیگر نے حجرہ افضل شاہ باچا میں انتخابی جلسے سے خطاب کر تے ہوئے کیا ، اس موقع پر قومی وطن پارٹی ملاکنڈ ڈویثرن کے وائس چیرمین حاجی عمرذادہ خان ، سابق مرکزی کلچرل سیکرٹری ڈاکٹر عالم خان ،ویگر قا ئدین اور کارکنان کثر تعداد میں موجود تھے ، انہوں نے کہا کہ پختون قوم کا خطہ اس وقت مسائل اورمصائب کے گرداب پھنس گیا ہے ، ان مسائل سے کا حل اور بحرانوں سے نکالنے کا صلاحیت افتاب احمد خان شیر پاو رکھتے ہیں ، افتاب احمد خان شیر پاو ایک نڈر ، ار پختوں قوم کے امنگوں کا ترجمان لیڈ ر ہے ، انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں آذادی ، او ر انقلاب مارچ کے نام سے ڈانس شو ، پختوں قوم کا کلچرل بدنامی کے خلاف ایک گہری شازش جاری ہے ، اور فحاشی اور عریانی کو فروغ دینے کا بازار گرام ہے ، انہوں نے کہا کہ حالیہ الیکشن میں صوبہ خیبر پختو ں خواہ اور خصوصاً ضلع سوات کے عوام کے تبدیلی کے نام اور کر پشن کے خاتمے کے نام پرتحریک انصاف کے ممبران اسمبلی کو ووٹ دیکر بھاری منڈیٹ سے کامیاب کر ائے ، مگر ان ممبران اسمبلی نے سوات کے عوام جو اس وقت مختلف مسائل کے دلدل میں پھنس گئے ہیں ، کو تنہا چھوڑ کر اسلام آباد میں دھرنوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں ، اور اس کے ساتھ ساتھ وزیر اعلیٰ خیبر پختوں خواہ بے شرمی کے انتہا کر دی ، ایک صوبے کے وزیر اعلیٰ سٹیج کے اوپر ڈانس کر نا انتہائی نامناسب اور وزیر اعلی ٰ کے منسب کو زیب نہیں دیتے ، انہوں کہا کہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے مارچ مکمل طور ناکام ہو چکے ہیں ، ان کے مطالبات غیر ائینی ہیں، قومی وطن پارٹی ملک میں ہر قسم غیر ائینی اقدام کے بھر پور مخالفت کر یگی ، ملک کے ائین اور دستور میں وزیر اعظیم ہٹانے کا طریقہ کار وضع ہے ، سڑکوں پر دھرنوں لانگ مارچ کے ذریعے کسی سے استعفے طلب کر نا غیر ائینی غیر قانونی ہے ، جس کی ہم بھر پور مذمت کر تے ہیں ، انہوں نے کہا کہ سوات کے عوام اس وقت مختلف مسائل کے دلدل میں پھنس چکے ہیں ، سوات کے تمام سڑکیں ، کھنڈرات میں تبدیل ہو گئے ، جس کے باعث سوات کے سیاحت پر انہتائی منفی اثرات مر تب ہو چکے ہیں ، اس کے علاوہ سوات یو ینورسٹی کے بلڈنگ تاحال مکمل نہ ہوسکا ، سوات جیل کئی سال گزرنے کے باوجود تعمیر نہ ہوسکا، وبے میں بے روزگاری ،بدامنی ، لوڈ شیڈنگ ، مہنگائی ،کی وجہ سے غریب لوگ خوکشیوں پر مجبور ہیں، عمران خان پنجاب میں 4 حلقوں پر دھاندلی اور وزیر اعظیم سے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں ، صوبہ خیبر پختوں خواہ میں تحریک انصاف کا حکومت ہے ، ایک سال سے ذائد عرصہ گزرنے کے باوجود عمران خان نے یہاں کونساکارنامہ انجام دیا ، جس سے عوام متاثر ہو ، انہوں نے کہا کہ عمران خان وزیر اعظیم کے منسب کے چکر میں ہے ، پختوں قوم کے مسائل حل کر نے میں ان کا کو ئی دلچسپی ہے نہیں ، انہوں نے کارکنوں پر ذور دیا کہ انشاللہ انے والا دور قومی وطن پارٹی کا ہے ، کارکنان پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں ، اور پارٹی کو مزید فعال اور مستحکم کر نے کیلئے تمام تر تو انا ئیاں بر وئے کار لائیں ،
ازادی وانقلاب مارچ کی آڑ میں فحاشی وعریانی برادشت نہیں، صدیق علی خان
435 total views, no views today


