سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )اسسٹنٹ کمشنر مینگورہ نے غریب کوسٹر ڈرائیور کو تشدد کانشانہ بنا دیا، کوسٹر کا ڈرائیو واش روم سے جوہی نکلا تو اسسٹنٹ کمشنر مینگورہ حمید خان اور ان کے ساتھ لیویز اہلکار ان پر چڑھ دوڑے، جب ڈرائیور نے وجہ پوچھی تو اے سی کا کہنا تھا کہ تم الیکشن سامان لے جانے سے بھاگ رہے ہوں اس لئے تم پر تشدد کیا گیا ، جب اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر حمید گل سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ مجھے تشدد کرنے کی اجازت ہے، عثمان سی این جی پمپ میں ہونے والے اس واقعہ پر مقامی لوگوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ تشدد قابل برداشت اور انسانیت کے نام پر داغ ہے، انہوں نے چیف سیکرٹری سیکرٹری ،کمشنر مالاکنڈڈؤیژن اور ڈی سی سوات سے واقعہ کی انکوائری اور اے سی کیخلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کردیا
2,132 total views, no views today



