سوات،سوات کے علاقے گل کدہ میں مکان کا معمرچوکیدار گرکر سرپر چوٹ کھانے سے جاں بحق ہوگیا ،اسپتال ذرائع کے مطابق سوات کے علاقے گل کدہ میں ایک مکان میں چوکیداری کرنے والے 75سالہ سید نبی ولد کابلے سکنہ امانکوٹ گذشتہ رات بدوران ڈیوٹی گر گیا جس کے نتیجے میں اسے سر پر چوٹ لگ کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جس کی میت بعدازاں سیدوشریف اسپتال منتقل کردی گئی
جہاں پر ڈاکٹروں کی تصدیق کے بعد ورثانے اس کی میت گھر لے جاکر مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ۔
506 total views, no views today
Comments


