سوات،تحریک انصاف کے ممبران اسمبلی فضل حکیم خان اور ڈاکٹر حیدر علی خان نے کہا ہے کہ سوات سے ہزاروں کارکن اسلام اباد پہنچے ہیں اور مزید کارکن اسلام اباد کا رخ کررہے ہیں،
سوات سمیت پورے صوبے اور ملک بھر میں دھرنے جاری ہیں، اس وقت تک تحریک اپنے جمہوری حق سے نہیں ہٹیں گے جب تک تحریک انصاف کے مطالبات حل پورے نہیں ہوتے، ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام اباد کے ڈی چوک میں دھرنے کے دوران سوات نیوز ڈاٹ کیساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا، ڈاکٹر حیدر اور فضل حکیم نے بہترین کوریج کرنے پر سوات نیوزڈاٹ کام کا خصوصی شکریہ اداکیا کہ انہوں نے اسلام اباد اکر تحریک انصاف کی اواز کو دنیا کو پہنچانے میں اپنا کردار ادا کیا، دونوں ایم پی ایز نے کہا کہ اہلیان سوات نے تحریک انصاف کا ساتھ گیارہ مئی اور پھر ضمنی الیکشن میں دیا تھا جس پر ہم سب ان کے بے حد مشکور ہیں،اور ان کے قربانیوں اور کاوشوں کو تحریک انصاف سلام پیش کرتی ہے،انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر اہل سوات نے ثابت کیا ہے کہ وہ تحریک انصاف کیساتھ ہیں اور تبدیل چاہتے ہیں جس کیلئے ہم اہل سوات سمیت پورے ملک کے عوام کے شکرگزار ہیں انہوں نے کہا کہ تبدیلی لانا ہمارا جموری حق ہے،اس کیلئے جدوجہد کرنا ہمارا فرض ، انہوں نے کہا کہ ہمارے چھ مطالبات جب تک حل نہیں ہونگے ، اس وقت تک دھرنے جاری رہیں گے اورا س میں اہلیان سوات کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔
458 total views, no views today


