سوات(سوات نیوزڈا ٹ کام)جیت میں خوشی میں پی ٹی ائی کے کارکنوں کا جشن ،نشاط چوک میں مینگورہ پولیس کا جشن منانے والوں پر لاٹھی چارج اور شدید تشدد ،چھ کارکن زخمی ،کارکنان کا شدید احتجاج ،گزشتہ شام عام انتخابات کا نتیجہ نکلتے ہی پاکستان تحریک انصاف کے کارکنا ن بڑی تعداد میں مختلف علاقوں میں نکل ائیں اور جیت کی خوشی میں جشن منارہے تھے جبکہ کارکن بڑی تعداد میں نشاط چوک پہنچ گئے اور وہاں پر ایس ایچ او مینگورہ اختر ایوب بھاری نفری کے ہمراہ پہنچ گئے اور انہوں نے کارکنوں پر لاٹھی چارج اور تشدد کیا جس میں چھ کارکنان زخمی ہوگئے جنکو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ،لاٹھی چارج کے بعد کارکنوں نے مینگورہ پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور ڈی ایس پی اور ایس ایچ او مینگورہ کے تبادلے کا مطالبہ کیا ۔
1,018 total views, no views today



